الہان ​​عمر اور راشدہ طلیب کو امریکا سے نکال دینا چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ الہان ​​عمر اور راشدہ طلیب کو امریکا سے نکال دینا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ میں ڈیموکریٹ ممبرز الہان ​​عمر اور راشدہ طلیب پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسٹیٹ آف دی یونین جیسے اہم اور خوبصورت ایونٹ میں الہان ​​عمر اور راشدہ طلیب کو بے قابو ہو کر چیختے ہوئے دیکھتے ہیں تو آپ کو ان کی ذہانت کا اندازہ ہوتا ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ ان کی آنکھیں بالکل پاگلوں، ذہنی طور پر اُلجھے ہوئے اور بیمار لوگوں کی طرح خون آلود آنکھیں تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ جب آپ کو یہ معلوم ہو کہ یہ کرپٹ سیاستدان ہیں اور آپ کے ملک کے لیے اچھے نہیں ہیں تو انہیں جلد سے جلد وہیں واپس بھیج دینا چاہیے جہاں سے یہ آئے تھے۔

اُنہوں نے لکھا کہ یہ لوگ صرف امریکا کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، یہ اس ملک کی مدد کرنے کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران کانگریس کی 2 ڈیموکریٹ ممبرز الہان ​​عمر اور راشدہ طلیب نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے تھے۔

دونوں نے امریکی صدر کے خطاب کے دوران احتجاجاََ نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ’آپ امریکیوں کو مار رہے ہیں‘ اور الہان ​​عمر نے تو ڈونلڈ ٹرمپ کو’جھوٹا‘ بھی قرار دیا تھا۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *