اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے  محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور باجوڑ اور گرد و نواح  کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

 دیامر شہر و گرد و نواح میں بھی زلزلے  کے جھٹکے محسوس کیے گئے، صوابی شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 114 کلومیٹر تھی۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *