اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 999 پوائنٹس کا اضافہ، 1 لاکھ 73 ہزار 169 پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن مثبت رجحان دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 999 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 73 ہزار 169 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 4555 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 53 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے بڑھ کر 19602 ارب روپے ہوگئی۔

 کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 148 کی بلندی تک بھی پہنچا جبکہ 1 لاکھ 69 ہزار 592 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 56 پیسے کا ہو گیا۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *