ہم آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد لیکر آرہے ہیں،متحدہ اپوزیشن کا اعلان،آزاد کشمیر میں پانچ سالوں میں پانچواں وزیراعظم لانے کی تیاری،آج مرکزی ایوانِ صحافت میں تہلکہ خیز پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن کے اراکین نے پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا،انہوں نے کہا کہ حکومت تاریخ میں پہلی بار اجلاس سے جواب دینے سے بھاگ گئی،ہم نے دوبارہ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروا دی ہے،اگر اگلے اجلاس میں حکومت نے ہمارے سوالوں جواب نا دئیے تو ہم وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لے کر آئیں گے،ہمارے لیے یہ کوئی مشکل نہیں،حکومت اہنی عددی برتری کھو چکی ہے جسکا اعتراف حکومتی وزراء ہمارے سامنے کر چکے ہیں،لہذا اگلا اجلاس فیصلہ کن ہوگا۔
آزاد کشمیر حکومت کو عدم اعتماد کا سامنا، متحدہ اپوزیشن کا بڑا اعلان