5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح وادیٔ لیپہ میں بھی بھرپور انداز میں اس دن کو منایا گیا۔ عوام، سول سوسائٹی، اساتذہ، طلبہ اور ایکس سروس مین نے ریلیوں اور اجتماعات میں شرکت کر کے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔
شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت، بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی نعرے اور آزادی کشمیر کے حق میں مطالبات درج تھے۔ ریلی کے دوران “کشمیر بنے گا پاکستان” اور “ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں” جیسے نعرے گونجتے رہے۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلانے میں کردار ادا کرے۔
آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کی قربانیوں کو قبول فرمائے، انہیں آزادی نصیب ہو اور خطے میں امن و انصاف قائم ہو۔
یومِ یکجہتی کشمیر اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ ہم ہر فورم پر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اعلیٰ سطحی استقبال