دبئی میں سمروڑ سرہوٹہ کمیونٹی کے اعزاز میں پروقار عشائیہ، کشمیری و پاکستانی برادری کی بھرپور شرکت

دبئی بیورو رپورٹ

چوہدری رمضان ایم ڈی الابصار ٹرانسپورٹ کی طرف سے مقامی ہوٹل میں ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسلر سمروڑ سرہو ٹہ چوہدری محبوب ایڈووکیٹ ، سردار یونس منجنگ ڈائریکٹر فاطمتہ آلا زہرہ کالج ، سیاسی سماجی شخصیت چوہدری طالب کے اعزاز میں عشائیہ تقریب ،

چوہدری اشفاق ، چوہدری آفتاب گلشن ، حنیف شہزرازی چوہدری عمیر ، چوہدری خوشحال و دیگر سمروڑ سرہوٹہ کمیونٹی کی شرکت

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری محبوب نے کہا کہ دبی میں مقیم کشمیری کمیونٹی کا بہت شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا اور عزت دی ، دیار غیر میں روزگار کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ اپنے مہمانوں کو ٹائم دیتے ہیں سردار یونس منجنگ ڈائریکٹر فاطمتہ آلا زہرہ کالج نے کہا کہ یواے ای گورنمنٹ کے بھی شکر گزار ہیں جہاں ہماری پاکستانی و کشمیری لوگ باعزت روزگار کرتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو شہید کے دور سے لیکر آج تک پاکستانی و کشمیری بزنس و روزگار کرتے ہیں نہ صرف اپنا گھر والوں کی پرورش کرتے ہیں بلکہ ملکی معشیت میں اضافہ کرتے ہیں جس میں قائدو بانی پیپلز پارٹی کی بھی اپنے عوام کےلئے بڑی قربانی ہے ، چوہدری رمضان ایم ڈی الابصار ٹرانسپورٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کی مختصر کال پر تشریف لائے اور ہماری محفل کو رونق بخشی میں تہہ دل سے ان کا شکر گزار رہوں گا ۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *