ڈی جی خان سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند، سرحدی مقامات پر ٹریفک روک دی گئی

ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام اہم زمینی راستے عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں، جس کے باعث مسافروں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کے مطابق بلوچستان جانے والی شاہراہ فورٹ منرو کے راستے اور تونسہ موسیٰ خیل روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فی الحال مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان سفر نہیں کر سکتے۔

انتظامیہ کی جانب سے بلوچستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں بواٹہ اور سخی سرور پر بھی ٹریفک کو روک دیا گیا ہے اور سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف شہروں میں شدت پسندوں کے حملوں کی کوششیں ناکام بنائی گئیں، جن میں 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 92 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ان واقعات کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر راستوں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *