یونانی فوٹوگرافر اتھاناسیوس مالوکوس نے دنیا کے معتبر ترین گلوبل ٹریول فوٹو ایوارڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے،
جس پر فنونِ لطیفہ سے وابستہ حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
یونانی فوٹوگرافر نے دنیا کے معتبر ترین گلوبل ٹریول فوٹو ایوارڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے،
اتھاناسیوس مالوکوس کی یہ کامیابی یونانی فوٹوگرافی کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دی جا رہی ہے۔ اس عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے 20 ہزار سے زائد تصاویر جمع کروائی گئیں، تاہم مالوکوس کی تصاویر نے ججز کو غیر معمولی طور پر متاثر کیا۔
ان کی ایوارڈ یافتہ تصویری سیریز میں مختلف ممالک کی ثقافتی، مذہبی اور روحانی روایات کو نہایت گہرائی اور فنی مہارت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
نمایاں تصاویر میں:
• سپین کے شہر زمورا میں ہولی ویک کے دوران نکلنے والے خاموش جلوس، جہاں سیاہ لباس میں ملبوس افراد ہاتھوں میں لالٹین لیے عقیدت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
• ترکی کے شہر قونیہ میں درویشوں کا سُما رقص، جس میں گھومتی ہوئی حرکات روحانی کیفیت اور جذبے کو نمایاں کرتی ہیں۔
ججز کے مطابق، ان تصاویر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بغیر کسی بناوٹ کے اصل انسانی احساسات کو اجاگر کرتی ہیں، جو دیکھنے والے کو لمحہ بھر کے لیے تصویر کا حصہ بنا دیتی ہیں۔
اتھاناسیوس مالوکوس نے اپنے بیان میں کہا کہ
“یہ ایوارڈ میرے لیے اعزاز سے بڑھ کر ہے۔ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ مختلف ثقافتوں اور روایات کو احترام کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کروں۔
یہ کامیابی نہ صرف اتھاناسیوس مالوکوس بلکہ پورے یونان کے لیے فخر کا باعث ہے، اور اس بات کا ثبوت بھی کہ یونانی فنکار عالمی سطح پر اپنی شناخت منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں