فیملی ولاگز اور روستنگ ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والے ڈکی بھائی حالیہ دنوں میں اس وقت توجہ کا مرکز بننے جب انہیں 16 اگست 2025 کو ملائیشیا میں ایک ایونٹ کے لیے روانگی سے قبل اہلیہ کے ہمراہ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔یوٹیوبر کو تین ماہ جیل میں گزارنا پڑے اور بالآخر رہائی سے قبل ایک ایف آئی اے افسر کو بھاری رقم بھی ادا کرنا پڑی۔اب ڈکی نے ایک نیا ولاگ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے تمام تنازعات کے باوجود ایک بڑی کامیابی کا جشن منایا۔