اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ کے ذمے داروں کے خاتمے کا مشن تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے۔
نیتن یاہو کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کے تقریباً 60 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کرچکی ہے جبکہ حماس کے کئی اہم رہنما اور کمانڈر کو بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
دوسری جانب غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنگ میں اب تک 72 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری جنگ اور اسرائیلی کارروائیوں کے باعث انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔