متحدہ عرب امارات کا آبنائے ہرمز کو بائی پاس کر کے تیل کی برآمدات دگنی کرنے کا منصوبہ

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابوظبی فجیرہ نئی آئل پائپ لائن منصوبے کی تعمیر تیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ابوظبی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئی پائپ لائن منصوبہ 2027ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید نے پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی لائن آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے میں مدد دے گی، موجودہ فجیرہ پائپ لائن یومیہ 18 لاکھ بیرل خام تیل سپلائی کی صلاحیت رکھتی ہے۔

حکام کے مطابق نئی توسیع سے اماراتی تیل کی برآمدی گنجائش مزید بڑھے گی۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *