بھارتی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامنی کو نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کر دیا ہے جو 30 مئی کو ریٹائر ہونے والے جنرل انیل چوہان کی جگہ ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق این ایس راجہ سبرامنی کے محکمے کے سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔
دوسری جانب وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کوہ مقرر کیا گیا ہے، وہ 31 مئی کو اپنی مدت مکمل کرنے والے ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرشنا سوامی ناتھن اس وقت مغربی بحری کمان کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔