کراچی: حادثے میں جاں بحق خاتون کے کیس میں 6 کروڑ روپے سے زائد ہرجانے کا مطالبہ

متوفیہ فاطمہ بانو کے بیٹے ساجد خان نے عدالت میں گاڑی کے مالک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فاطمہ بانو تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوئیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ذمے دار گاڑی مالک کو 6 کروڑ 48 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مرحومہ کاسمیٹکس کے کاروبار سے وابستہ تھیں اور اپنے گھر کی کفالت کر رہی تھیں۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *