اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) صارفین کیلئے اہم خبر ہے کہ ایک ہفتےمیں آٹےکا بیس کلوکا تھیلا دو سو روپے تک مہنگاہوگیا، آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،کراچی کےشہری ملک میں سب سےزیادہ مہنگاآٹا خریدنے پرمجبورہیں جہاں آٹےکا بیس کلو کاتھیلا دو ہزارپانچ سو روپے تک پہنچ گیا ۔وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطا بق حالیہ ایک ہفتے کےدوران حیدر آباد،لاڑکانہ میں آٹےکا 20کلوکا تھیلا200 ،سرگودھا190 اورسکھر میں آٹے کا 20 کلوکا تھیلا160،ملتان 133 روپے 33 پیسے جبکہ کراچی اورخضدار میں آٹےکے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک کا اضافہ ہوا۔اسی طرح کوئٹہ 90روپے،اسلام آباد67،گوجرانوالہ66 اور راولپنڈی میں آٹےکے20 کلوتھیلے کی قیمت40 روپےتک بڑھ گئی۔دستاویز سےمعلومات ہوتا ہے کہ کراچی میں آٹےکے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ2 ہزار 500 روپے تک ہےجبکہ لاہور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک بھر سب سے کم ایک ہزار 810 روپے تک ہے۔
آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، 20 کلو کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا، کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور