ٹرمپ کا ایران جنگ سے جلد نہ نکلنے کا عندیہ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں کریں گے کہ ایران جنگ سے جلدی سے نکل آئیں اور مشکل دوبارہ سے کھڑی ہو جائے۔

فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ایسا ملک ہے جس کی قیادت کے لیے بھی کوئی تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تیل سے بھرے 400 بحری جہاز رکے کھڑے ہیں، یہ جہاز وہاں سے نکل آئے تو ایندھن کی قیمتیں بہت کم ہوجائیں گی۔

ٹرمپ نے شکوہ کیا کہ ہمیں اس جنگ میں نیٹو سے کوئی مدد نہیں ملی، حالانکہ ہم ان پر کھربوں ڈالر کا خرچہ کرتے ہیں۔

فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ویت نام میں 19 سال گزارے، عراق میں 12 سال گزارے، ایران میں صرف 6 ہفتے گزارے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے؟

ٹرمپ نے مزید کہا کہ 20 لاکھ بیرل تیل لے کر ایک ٹینکر جا رہا تھا، اس کی کامیاب ناکہ بندی کی۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *