فتح پور تھکیالہ ناڑ ملکاں کے پرائمری سکول کی عمارت کی خستہ حالت کے باعث عرصہ 35 سال سے طلباء بارش میں اور دھوپ میں کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور رہے اوورسیز مخیر حضرات کے تعاؤن سے زیر سرپرستی مہربان ملک سکول کی عمارت تین عدد کمرے ایک آفس اور ایک برآمدہ اپنی مدد آپ تعمیر کر کے حوالہ کیا گیا طلباء کی دعائیں رنگ لے آئی اہل علاقہ نے سکول کی عمارت مکمل کر کے دینے پر سرپرست مہربان ملک اور عالم شاہین دوبئی ،نگران ملک طاہر اور تمام اوو رسیز نوجوانوں کے تعاؤن پر دلی شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ ناڑ ملکاں نوجوانوں نے اس سے قبل سڑک اور مسجد کا کام بھی اپنی مدد آپ کے تحت کیا جو کہ قابل تحسین ہے
ناڑ ملکاں اسکول کی تعمیر پر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا یوں ، اقبال ملک