میں نے اپنا ملک چھوڑا ہے، بیچا نہیں‘: سجاد علی کا بھارتی شہریت کی پیشکش پر دوٹوک جواب

پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے بھارتی شہریت کی پیشکش پر ایسا جواب دیا ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سجاد علی 90ء کی دہائی سے موسیقی کی دنیا میں سرگرم ہیں اور اپنی منفرد آواز اور لازوال گانوں کے باعث عالمی سطح پر پہچان رکھتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سجاد علی گزشتہ چند برسوں سے لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔

ان کے ایک قریبی دوست نے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ایک ڈکیتی کے واقعے کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا، اسی دوران دبئی میں موجودگی کے دوران ایک بھارتی اہلکار نے انہیں بھارتی شہریت کی پیشکش کی، جس پر سجاد علی نے فوری اور دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا ملک چھوڑا ہے، بیچا نہیں ہے۔

سجاد علی کے اس بیان نے ان کی حب الوطنی کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا اور مداحوں نے اسے ان کے پاکستان سے گہرے تعلق کی واضح مثال قرار دیا ہے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *