ہماری سر زمین ایران کیخلاف حملوں کیلئے استعمال نہیں ہو رہی: اماراتی وزارتِ دفاع

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ہماری سر زمین ایران کے خلاف حملوں میں استعمال نہیں ہو رہی۔

ابوظبی سے جاری ہونے والے بیان میں متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے ایران کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

اماراتی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی فوجی کارروائی میں شامل نہیں ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل پر زور بھی دیا ہے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *