بابری مسجد کبھی نہیں بنے گی، قیامت تک بھی نہیں، یوگی آدتیہ ناتھ

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ بابری مسجد کبھی نہیں بنے گی، قیامت تک بھی نہیں، جو لوگ یہ خواب دیکھ رہے ہیں وہ ہمیشہ مایوس رہیں گے، انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ رام مندر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ زی نیوز کے مطابق اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کے روز واضح طور پر کہا کہ بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور یہ قیامت تک ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس خواب کو دیکھ رہے ہیں وہ ہمیشہ مایوس رہیں گے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *