جموں کشمیر عوامی دست بازو جلسہ، کرپشن کا خاتمہ ، بے روزگار ی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ساجد اقبال عباسی

دبئی : فرسودہ نظام کا خاتمہ کرنا چاہتا ہوں غربت اور بے روزگاری کم کرنا میری اولین ترجیح ہے دھیرکوٹ میں ایک بڑا ٹیکنیکل سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور ایک ہزار افراد کو چائینیز زبان میں عبور حاصل کرنے کے بعد چائینہ بھیجوں گا ترقیاتی کاموں کا سفر جاری وساری رہے گا خدمت خلق میرا اولین کام ہے عوام کی مشکلات اور مسائل کو دیکھتا ہوں دل خون کے آنسو روتا ہے

ان خیالات کا اظہار چئیرمن جموں وکشمیر عوامی دست و بازو سردار ساجد اقبال نے اپنے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر حلقہ ایل اے چورہ کے عوامی اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ایک سال قبل سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی آج وہ ایک تناور درخت بن چکی ہے مسلم کانفرنس نے حلقے کی عوام کا بری طرح سے استحصال کیا آج بھی لوگ مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اس کی زمہ دار مسلم کانفرنس ہے میں نے لوگوں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے سیاست میں قدم رکھا عرصہ 21 سال سے دبئی مقیم ہوں جہاں کے نظام کی جنتی تعریف کی جائے کم ہے صفر کرپشن ہے اور اسی نظام کو وہاں لانا کا خواہاں ہوں ہماری ریاست کو اقتدار کا ریس کیمپ بنا دیا گیا ہے سیاست خدمت کا نام ہے لیکن ہمارے ہاں یہ پیسہ بنانے کے لیے کی جاتی ہے اللہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے عیاشی کی زندگی گزار سکتا تھا لیکن اللہ نے ہر انسان کسی مقصد کے لیے بنایا اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ اللہ نے مجھے لوگوں کو آسانیاں دینے اور ان کے مسائل کو کم کرنے کے لیے یہ سب کچھ دیا اور اس کام کو مقصد سمجھ کر کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا ہمارا فیس ون مکمل ہو چکا ہے اب ہم فیس ٹو پر کام کریں گے جس میں بے روزگاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہو گی کل ساجد اکیلا نکلا تھا آج ایک ہزار ساجد آپ کو ملے گا اس پر میں رب تعالیٰ کا شکر گزار ہوں چئیرمن عوامی دست و بازو نے دبئی تنظیم کے تمام ممبران و زمہ داران کا بہترین پروگرام کے انعقاد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا عوام حلقہ کی کثیر تعداد میں شرکت رہی تقریب سے حلقے کے زمہ داران نے گفتگو کی جن میں تلاوت قرآن عبد الماجد عباسی نے کی نعت رسول مقبول ہارون عباسی نے پڑھی کلام اقبال آفتاب خان اور دیگر مقررین میں طاہر مسعود عباسی؛ راجہ جنید افسر ؛راجہ جاوید نذیر احمد یاسر عباسی راجہ خالد یونس راجہ طیب طارق حارث عباسی راجہ سجاد عبد الجبار اقبال عباسی چوہدری الیاس راجہ شہباز قمر عباسی راجہ اختیار سردار عبد الوحید سردار زین سردار ادیب فاضل عباسی راجہ سبطین مقصود زاہد شاہ سردار ساجد نعیم پاکستان سے آئے قاری آصف عباسی راجہ طارق خان نے خطاب کیا سب نے اپنی گفتگو میں ساجد اقبال عباسی کا بھرپور ساتھ دینے اور ان کو الیکشن میں مکمل حمایت کرنے کی یقین دہائی کروائی پروگرام کے آخر میں صدر تقریب سردار الماس عباسی نے تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار عابد افسر نے سر انجام دے راجہ زوہیب اکسیر میڈیا ایڈوائزر نے ایک سال کی کارکردگی کی ڈاکومنٹری دیکھائی جس کو سہرایا گیا پروگرام کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور دعا خیر سے پروگرام کا اختتام کیا گیا

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *