دبئی : صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات اورسیز بزنس مین اور سیاسی سماجی شخصیت کا گہرے دکھ و غم کا اظہار ، کشمیری ، اور انھیں بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خدمات کو ہمشہ یاد رکھا جائیگا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف بزنس مین سیاسی سماجی شخصیت سردار ساجد اقبال عباسی نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات کادن آزاد کشمیر میں تاریخ کا مایوس ترین دن تھا ۔ انہوں تین دہائیوں تک آزاد کشمیر کی سیاست میں کردار نبھایا ، آزاد کشمیر 1996 سے لیکر 2001 تک بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا دور بڑا سنہری دور رہا ہے انہوں مسلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا . آزاد کشمیر کے پہلے لیڈر تھے جنہوں نے مقبوضہ کشمیر کا بھی دورہ کیا تھا ، کشمیر کاز کےلئے انہوں نے دنیا کے بڑے ممالک کا دورہ کیا ۔ ان کی خدمات ناقابل فراموش تھی ، محبوب ایڈوکیٹ نے کہا کہ
سلطانوں کے سلطان بیرسٹر سلطان نے مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اُن کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔ وہ ایک عظیم انسان تھے وہ نہ صرف کشمیر بلکہ ایک بین الاقوامی لیڈر تھے ۔ رستم چوہدری نے کہا کہ
برطانیہ میں عالمی لانگ مارچ اور بھارتی ایمبیسی کے سامنے احتجاج کا سہرا بیرسٹر سلطان کو جاتا ہے۔ انہوں بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ۔ اور انڈیا کو عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ۔ جبکہ پی وائی او یواے ای کے صدر فاروق بانیاں نے کہا کہ
چالیس سال تک سیاست پر راج کرنے والے بیرسٹر سلطان نے کشمیریوں کے دلوں پر بھی راج کیا۔ انہیں گن کیرج اعزاز کے ساتھ دنیا سے رخصت کرنا ان کی خدمات کا اعتراف ہے جو ہمشہ زندہ رہینگی ۔