کولمبو: سری لنکا نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت داسون شناکا کریں گے۔سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، کامینڈو مینڈس، چریتھ اسلنکا اور جنیتھ لیاناگے شامل ہیں۔ جبکہ آل راؤنڈر وانیندو ہسارنگا، ڈی ویللاجے اور اسپنر مہیش تھیکشنا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔فاسٹ باؤلر چمیرا، ایشان ملنگا اور متھیشا پتھیرانا کو شامل کیا گیا۔ جو ٹورنامنٹ میں سری لنکن بولنگ اٹیک کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
سری لنکا نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا