بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 روز میں 177 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ گزشتہ 3 روز کے دوران آپریشنز میں 177 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ دہشت گردوں، سہولت کاروں کے خلاف سیکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیز  اور پولیس گھیرا تنگ کر رہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *