لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار مجموعہ اسکور کیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ قومی ٹیم کے حق میں سودمند ثابت ہوا اور پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا ڈالے۔
اوپنر صائم ایوب نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اننگز کو سنبھالا دیے رکھا۔
آخری اوورز میں شاداب خان نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 19 گیندوں پر 46 رنز بنا کر اسکور کو 200 سے پار پہنچایا۔ خواجہ نافع نے بھی مختصر مگر مؤثر اننگز کھیلتے ہوئے 12 گیندوں پر 21 رنز اسکور کیے۔
اس طرح پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کےلیے 208 رنز کا ہدف دے دیا، جس کے بعد میچ کا دوسرا مرحلہ انتہائی دلچسپ ہونے کی توقع ہے