دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آج ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں جس کے مطابق فہیم اشرف، نسیم شاہ اور عثمان طارق کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی۔

پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ آج گرین شرٹس کے پاس سیریز اپنے نام کرنے کا سنہری موقع ہے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *