بھارتی طیارے کی کریش لینڈنگ، نائب وزیرِ اعلیٰ مہاراشٹر اجیت پاوار سمیت 5 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارے کو حادثہ مہاراشٹر کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار، ان کے 2 ساتھی اور عملے کے 2 ارکان بھی سوار تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار افراد میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *