پی ایس ایل 11: سلور، ایمرجنگ اور گولڈ کیٹیگریز کی تجدید شدہ فہرست جاری، کئی بڑے نام شامل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے لیے فرنچائزز نے کھلاڑیوں کی ریٹینشن کے عمل میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے سلور، ایمرجنگ اور گولڈ کیٹیگریز کی تجدید شدہ فہرستیں جاری کر دی ہیں۔

ریٹینشن کے اعلان کے مطابق سلور کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد فائق اور حنین شاہ، پشاور زلمی کے عارف یعقوب اور مہران ممتاز، کراچی کنگز کے مرزا مامون امتیاز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علی ماجد اور لاہور قلندرز کے محمد اخلاق، محمد نعیم اور محمد عاذب شامل ہیں۔ ملتان سلطانز نے سلور کیٹیگری میں یاسر خان، عامر برکی، محمد جنید، محمد الطاف، علی عمران، جہانزیب سلطان اور عبید شاہ کو برقرار رکھا ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے سعد مسعود، محمد شہزاد اور غازی غوری، کراچی کنگز کے ریاض اللہ، فواد علی اور سعد بیگ، لاہور قلندرز کے مومن قمر، پشاور زلمی کے عبداللہ فضل، علی رضا اور معاذ صداقت، ملتان سلطانز کے شاہد عزیز اور محمد ذوالکف جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد ذیشان اور شامل حسین شامل ہیں۔

ادھر فرنچائزز کو آکشن سے قبل گولڈ کیٹیگری کا ایک کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، جس کے بعد گولڈ کیٹیگری کی نئی فہرست بھی سامنے آ گئی ہے۔ لاہور قلندرز کے جہانداد خان، زمان خان، آصف علی اور آصف آفریدی کو گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان، حیدر علی، سلمان ارشاد اور رومان رئیس، کراچی کنگز کے خوشدل شاہ، عامر جمال، عرفان نیازی، میر حمزہ، زاہد محمود، عمیر بن یوسف، شاہنواز دہانی اور عرفات منہاس بھی گولڈ کیٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔

پشاور زلمی کے محمد حارث، محمد علی، عبدالصمد، حسین طلعت، سفیان مقیم، احمد دانیال اور احسان اللہ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع، حسیب اللہ خان، خرم شہزاد، حسن نواز اور دانش عزیز جبکہ ملتان سلطانز کے کامران غلام، محمد حسنین، فیصل اکرم، عاکف جاوید اور طیب طاہر کو بھی گولڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *