اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد (ICT) میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے یا ‘ق قبضہ مافیا’ کے خلاف شکایات کا فیصلہ اب محض 7 دنوں کے اندر کیا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے واضح کیا کہ: ڈپٹی کمشنر (DC) اسلام آباد اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی قبضے کی رپورٹ پر ایک ہفتے کے اندر حتمی فیصلہ سنائیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی ان کے قانونی اثاثوں پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وفاقی دارالحکومت میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کو ایک شفاف اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کے اثاثے 100 فیصد محفوظ رہ سکیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کے خلاف بڑا فیصلہ: وفاقی وزیر داخلہ کا بڑا اعلان