افواج پاکستان کا گوادر سے 1500کلومیٹر دور کامیاب آپریشن

کراچی: افواج پاکستان نے گوادر سے تقریباً 1500 کلو میٹر دور کھلے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سری لنکن عملے کو ریسکیو کرلیا۔

ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ آپریشن سری لنکن میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کی درخواست پر کیا گیا، اطلاع ملتے ہی پاک بحریہ نے اپنے جہازوں پی این ایس معاون اور تبوک کو فوری امدادی آپریشن کے لیے روانہ کیا۔

افواج پاکستان کے جہازوں نے انڈونیشیا کے پرچم بردار جہازایم وی گرے پام (MV GREY PALM) سے بیمار سری لنکن عملہ کو ریسکیو کیا۔

بیمار اہلکار کو پی این ایس تبوک پر منتقل کر کے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *